راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا، سابق شوہر عادل خان کا الزام

راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا، سابق شوہر عادل خان کا الزام

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کا کہنا ہے کہ وہ راکھی سے جڑے تمام سوالات سے جلد پردہ اٹھائیں گے۔
”پاکستان ٹائم”کے مطابق حال ہی میں عادل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوا کہا کہ وہ راکھی کی طرح چلتے پھرتے میڈیا کو باتیں نہیں بتائیں گے بلکہ باقاعدہ طور پر پریس کانفرنس کریں گے۔عادل خان کا کہنا تھا کہ اب میں باہر آیا ہوں اپنی طرف کی کہانی سب کو بتاں گا، راکھی اور اس کے لوگوں نے میرا ساتھ جو کیا ہے بتاں گا۔عادل خان نے راکھی ساونت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا ہے۔ کروڑوں دینے ہیں یا کروڑوں لینے ہیں ایک دو دن میں پریس کانفرنس کر کے سب کچھ بتاں گا۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ کسی اور عورت سے تعلق میں ہیں جبکہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ پیسوں کا غبن بھی کیا ہے۔راکھی کے الزامات پر عادل خان سے ممبئی کے تھانے میں تفتیش کی گئی تھی اور حراست میں بھی رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں