اہلیہ نے ڈرامہ ڈیبیوکو رسک قرار دیا تھا، عاطف اسلم کا انکشاف

اہلیہ نے ڈرامہ ڈیبیوکو رسک قرار دیا تھا، عاطف اسلم کا انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے بتایاہے جب وہ ڈرامے میں ڈیبیو دینے والے تھے تو کس نے انہیں یہ رسک لینے سے منع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم جوان نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

گزشتہ دنوں عاطف اسلم نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ڈرامہ ڈیبیو دینے کا ارادہ کیا تو ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے انہیں یہ رسک لینے سے منع کیا۔ عاطف اسلم کے مطابق سارہ نے کہا کہ تم جب اپنے کیرئیر کے عروج پر ہو تو یہ رسک لینے کی کیا ضرورت ہے۔ جس پر میں نے سارہ سے پوچھا کہ کیا تم مجھے چیلنج کر رہی ہو کہ میں یہ کام نہیں کرسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اداکاری اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے کرنا چاہتے تھے اس لئے ڈرامہ سائن کیا۔ گلوکار نے مزید بتایا کہ جب ڈرامہ آن ایئر ہوا تو سارہ ہی پہلی شخص تھی جس نے میری تعریف کی اور کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم اداکاری بھی کرسکتے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں