جنت مرزا نے دبئی کے سوئمنگ پول میں گزارے دن کو آرام دہ قرار دےدیا

جنت مرزا نے دبئی کے سوئمنگ پول میں گزارے دن کو آرام دہ قرار دےدیا

دبئی (شوبز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے دبئی کے صحرا کے بعد سوئمنگ پول میں دن گزارا، تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم جوان نے پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا

آج کل دبئی میں موجود ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں کی سیر سپاٹوں کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں وہ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی اسٹااسٹوری میں سوئمنگ پول سے چند تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے دبئی میں چھٹیوں کے دوران پول میں آرام دہ دن گزارا۔ ایک اور انسٹا پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ پریشان ہیں تاہم ان سے نکلنے اور شفایاب ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں