سینئر اداکار اکبر خان انتقال کرگئے

سینئر اداکار اکبر خان انتقال کرگئے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار اکبر خان انتقال کر گئے۔ مرحوم اکبرخان نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کی جن میں ڈرامہ سیریل پری زاد، دل ربا، عشق زہے نصیب شامل ہیں۔ وہ مقبل کامیڈی ڈرامے بلبلے میں بطورمہمان اداکار بھی نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں

اکبرخان کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اکبر خان کو مصوری اور مجسمہ سازی سے بھی گہرا لگا تھا، انہوں نے کئی مجسمے بنائے تھے ۔ کچھ عرصہ قبل آرٹس کونسل میں ان کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مرحوم اداکار شکیل مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔ شوبز حلقوں نے اکبر خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رحلت سے انڈسٹری میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ فن اور اداکاری کے شعبوں میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں