میں تو پانی بھی نہیں ابال سکتی، شوہر ہی گھر کے باورچی ہیں، کرینہ کپور کا انکشاف

میں تو پانی بھی نہیں ابال سکتی، شوہر ہی گھر کے باورچی ہیں، کرینہ کپور کا انکشاف

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں تو پانی بھی نہیں ابال سکتی گھر کے باورچی میرے شوہر ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کرینہ نے انکشاف کیا کہ ان کے خاوند سیف علی خان عمدہ کھانے پکاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کرتے ہیں چھٹی کے دن کام نہ کریں، گھر پر وقت گزاریں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف بہترین کھانا پکاتے ہیں۔ کرینہ نے کہا کہ ہم کوئی ترکیب ایک ساتھ دیکھتے ہیں اور اس کے بعد اسے پکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گھر کے پنچھی ہیں، لوگوں کو ریسٹورینٹ میں دعوت دینے کے بجائے گھر بلا کر کھانا کھلاتے ہیں۔ کرینہ نے مزید کہا کہ میرے پاس ایک خاوند اور باورچی ہے جو میرے لیے گھر میں کھانا پکاتا ہے، میں تو پانی بھی نہیں ابال سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں