ساحر لودھی کا ماضی میں والدین کو درپیش مالی مشکلات کا انکشاف

ساحر لودھی کا ماضی میں والدین کو درپیش مالی مشکلات کا انکشاف

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ٹی وی ہوسٹ ساحر لودھی نے ماضی میں اپنے والدین کو درپیش آنے والے مالی مسائل کا انکشاف کیا ہے۔ ساحر لودھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے والدین کو بڑی مشکلوں سے زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے۔ ساحر لودھی نیکہا کہ ان کی والدہ نے بتایا کہ ان کے پاس صرف دو جوڑے تھے جو پہن پہن کر کافی گھِس چکے تھے، وہ اپنے کپڑوں کو دوپٹے کی مدد سے چھپاتی تھیں۔ساحر لودھی کا بتانا ہے کہ جب انہیں امریکا جانا تھا تو ٹکٹس کے لیے پیسے کم تھے جس پر ان کی والدہ نے اپنی باریک سی سونے کی چوڑیاں بیچنے کے لیے دی تھیں۔ساحر لودھی کا کہنا تھا کہ ان کے والد صرف خاندان کی کفالت کے لیے رات کی شفٹوں میں کام کیا کرتے تھے۔ساحر لودھی کا مزید بتانا تھا کہ میں اور میرے سب ہی بہن بھائی اپنی اپنی ذمے داریوں سے اچھی طرح سے واقف ہیں، والد اور والدہ کی بڑھتی عمر میں ان کی دیکھ بھال کے لیے سب اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں