رشتوں میں موازنہ کرنا انہیں کمزور بنا دیتا ہے، اداکارہ فاطمہ خان نے مردوں کو پرسکون زندگی گزارنے کا راز بتا دیا

رشتوں میں موازنہ کرنا انہیں کمزور بنا دیتا ہے، اداکارہ فاطمہ خان نے مردوں کو پرسکون زندگی گزارنے کا راز بتا دیا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف کامیڈین، میزبان، اداکار و سابق گلوکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ و سابقہ اداکارہ فاطمہ خان نے شادی شدہ جوڑوں بالخصوص مردوں کو پرسکون زندگی گزارنے کا راز بتا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:میرا بچپن سے ہی طلاق یافتہ بننے کا خواب تھا، کرن اشفاق نے خاتون کو کھری کھری سنا دیں
”پاکستان ٹائم”کے مطابق حال ہی میں نجی چینل کے مارننگ شو میں احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ فاطمہ خان نے بطور مہمان شرکت کی۔ انہوں نے پروگرام کے شرکا سے بات کرتے ہوئے شادی شدہ جوڑوں بالخصوص مردوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی دو رشتوں کا آپس میں موازنہ نہ کیا جائے، اگر ایسا ہوگا تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے اور اس سے بیویوں کی شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتا ہے۔ فاطمہ خان نے شادی شدہ مردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیویوں سے یہ شکایت نہ کریں کہ وہ آپ کی ماں کی طرح گھر نہیں سنبھالتی، ان کی طرح گھر کے کام نہیں کرتی یا پھر ان کی طرح کھانا نہیں پکاتیں کیونکہ اس سے رشتوں میں نفرتیں اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں