کپڑے پیسوں سے خریدتا ہوں دوبارہ کیوں نہ پہنوں؟عاطف اسلم لوگوں کی باتوں پر سیخ پا ہو گئے

کپڑے پیسوں سے خریدتا ہوں دوبارہ کیوں نہ پہنوں؟عاطف اسلم لوگوں کی باتوں پر سیخ پا ہو گئے

کراچی (شوبز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے کپڑے ایک سے زائد مرتبہ پہننے کے حوالے سے کہا ہے کہ کپڑے پیسوں سے خریدتا ہوں ان کو دوبارہ کیوں نہ پہنوں۔

یہ بھی پڑھیں:راکھی نے مجھے جال میں پھنسایا، سابق شوہر عادل خان کا الزام
”پاکستان ٹائم”کے مطابق حال ہی میں عاطف اسلم کو اپنے ایک انٹرویو میں لوگوں کی سوچ پر تعجب کرتے ہوئے دیکھا گیا اور وہ کہتے ہیں کہ مجھے بے حد حیرت ہوتی ہے کہ لوگ ہمارے کپڑے دہرانے پر کافی حیران ہوتے ہیں، جبکہ مجھے اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کپڑوں کو ریپیٹ کیوں نہ کروں ؟ میں نے اپنے پیسوں سے خریدے ہیں، مہنگی شرٹ ہے تو کیوں نہ اسے پھر سے پہنوں ؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا ایسا کبھی نہیں ہوا ہوگا کہ کسی کو ایک جینز یا کوئی ٹاپ پسند ہو تو لازمی اس نے ریپیٹ کیا ہوگا لیکن آڈینس پہچان نہیں پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں