نوازشریف کی ہائیکورٹ پیشی، ایسی تیاریاں کہ پاکستانی حیران پریشان

نوازشریف کی ہائیکورٹ پیشی، ایسی تیاریاں کہ پاکستانی حیران پریشان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن)کے قائدنواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہائیکورٹ کے باہر ایف سی کی اضافی نفری بھی تعینات ہوگی جبکہ ڈی آئی جی سکیورٹی اویس احمد نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور نواز شریف کی صبح ہونیوالی پیشی کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی نے اس دوران چیف جسٹس کی عدالت میں انٹری کے پوائنٹس کا جائزہ لیا۔سکیورٹی سرکلر کے مطابق نواز شریف کیس کی سماعت آج ڈھائی بجے مقرر ہے، کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری ہوں گے، نواز شریف کی لیگل ٹیم کو 15 افراد کی اجازت ہوگی، لا افسران کو 10 اور صحافیوں کو 30 پاسز جاری کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں