warrant issued

10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مراد سعید ،علی امین گنڈا پور ،حماد اظہر ،شبلی فراز سمیت 10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس حملہ اور توڑ پھوڑ کیس میں وارنٹ گرفتاری جج ابوالحسنات نے جاری کیے ،عدالت کی طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضر رہنے پر وارنٹ جاری کیے گئے ،پی ٹی آئی کے جن رہنماﺅں کے وارنٹ جاری ہوئے ان میں فرخ حبیب ،علی نواز اعوان ،حسان نیازی ،عمر سلطان اور کرنل عاصم شامل ہیں ۔عدالت نے کہا ہے کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جہاں نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے “عمران خان کی عدالت کو درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں