اسلام آباد(کامرس ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، چائے کی پتی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں چائے کی پتی کی قیمت میں 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ میں چائے کی پتی 1600 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔کھلی پتی کے بعض برانڈ 1400 روپے فی کلو تک بھی دستیاب ہیں جبکہ مقامی قہوہ کی پتی 1400 سے 1600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ایک سال کے دوران چائے کا کپ 20 روپے تک مہنگا ہوا ہے، عام ڈھابے پر چائے کا کپ 70 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔شہریوں کے مطابق ہر چیز کی طرح چائے اور قہوہ بھی مہنگے ہو رہے ہیں، سردی میں چائے اور قہوے کی چسکی بھی اب جیب پر بھاری پڑ رہی ہے۔دکانداروں کا کہنا تھا کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرمہنگا کے باعث چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی ہے۔شاپس مالکان نےخدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی بڑھنے پر چائے کی پتی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ”انوارالحق کاکڑ کی کرسی کو خطرہ“لاہور ہائیکورٹ میں ہٹانے کی درخواست