لاہور (وقائع نگار)محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور سٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ حکام کے مطابق شہری گھر بیٹھے ہیلپ لائن پر رابطہ کرے گا، نمائندہ گھر پہنچ جائے گا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق محکمہ ایکسائز نے نئی ڈور سٹیپ سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہری کے ہیلپ لائن پر رابطے کے بعد ایکسائز کا نمائندہ گھر پہنچے گا اور چوبیس گھنٹوں کے اندر رابطہ کر کے گاڑی کی رجسٹریشن یقینی بنائے گا۔شہری کی بائیو میٹرک اور چالان کی رقم بھی فوری آن لائن ادا کرنے کی سہولت ہو گی۔ چند منٹوں میں شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کا رجسٹرڈ نمبر حاصل کر لے گا۔ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق پہلے فیز میں بارہ موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی سروس کیلئے مختص ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع