اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے نیب کو عمران خان سے مزید دو دن تک تفتیش کی اجازت دیدی ،نیب نے دس دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا تھا ۔یاد رہے کہ عدالت اس سے قبل بھی چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد