لاہور(کرائم رپورٹر) لاہورپولیس نےلون ایپلیکیشن کی آڑ میں خواتین کی نازیباویڈیوزبنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے 6 لیپ ٹاپ، ایڈٹ کرنے والی ڈیوائس اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔ ایس پی آرگنائزڈ کرائم فرقان بلال نے بتایا کہ ملزم انٹرنیٹ پر لون ایپ کے ذریعے شہریوں کوبلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے، متعلقہ فیملیز کو ویڈیو کال کرکےسکرین شارٹ لیتے اور خواتین کی تصاویرایڈٹ کرکے بلیک میل کرتے جس کے بعد متاثرین سے بھاری رقم وصول کی جاتی رہی ہے لیکن جب یہ معاملہ پولیس تک پہنچا تو بالآخر ملزمان کو حوالات پہنچادیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : 18ویں ترمیم میں تبدیلیوں کی تیاری