پشاور(نیور رپورٹر)پشاور سے کراچی جانے والی 48 ڈاﺅن رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق علی پور چٹھہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی رحمان بابا ایکسپریس سے جا ٹکرائی۔ٹرالی ٹکرانے سے لوکوموٹیو کو نقصان پہنچا،وزیرآباد سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔ریلیف ٹرین حادثے کا شکار ٹرین کو واپس علی پور چٹھہ لائے گی،ریلوے ذرائع کے مطابق لائن کلیئر ہونے میں 2 سے3گھنٹے کا وقت درکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی