نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی

نگران حکومت نے بھی صدر مملکت سے اپنے آئینی عہدے کی عزت رکھنے کی ’گزارش‘ کردی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ بہتر ہوگا صدر مملکت کسی ایک جماعت کے ترجمان نہ بنیں،صدر سے گزارش ہے وہ اپنے آئینی عہدے کی عزت کا خیال رکھیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کاکہناتھاکہ کسی ایک جماعت کے ترجمان بننے سے صدر کی عزت میں کمی آتی ہے،الیکشن کمیشن میں نہایت قابل لوگ موجود ہیں،30نومبر کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری ہو جائے گا،ان شااللہ 8فروری جمعرات کے روز انتخابات ہوں گے،نگران حکومت آئین وقانون کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی ۔ نگران وزیر نے کہا کہ شکایات کرنا لوگوں اور سیاسی جماعتوں کا حق ہے،پی ٹی آئی کے خط کا جواب بھی دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں