اسلام آباد (عدالتی رپورٹر ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی اور جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت کل ہونے جارہی ہے ، اس سلسلے میںرجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیس کی سماعت کریں گے، فریال تالپور نے 10 اپریل 2019 کا نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں جرائم پیشہ افراد کا راج