پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں مزید بارشوں، میدانی علاقوں میں دھندرہنے کی پیشگوئی

پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں مزید بارشوں، میدانی علاقوں میں دھندرہنے کی پیشگوئی

لاہور (سٹاف رپورٹر )حالیہ بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے اور اب محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ژا لہ باری جبکہ پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں زیادہ ترعلاقوں میں بارش ہوئی ہے جس کے بعدملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں