دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ’باباجی‘ اپنے ہی بیٹے کیخلاف عدالت پہنچ گیا

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ’باباجی‘ اپنے ہی بیٹے کیخلاف عدالت پہنچ گیا

جیکب آباد (عدالتی رپورٹر) دوسری شادی کرنے کی اجازت نہ دینے پر 80سالہ باپ نے اپنے ہی بیٹے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا اورمنٹھار لاشاری نامی شخص نے موقف اپنایا کہ عمر کے اس آخری حصے میں جیون ساتھی کے بغیر زندہ رہنا انتہائی کٹھن ہے اور میں شدید تنہائی کا شکار ہوں، شادی کرنے سے مجھے ذہنی سکون میسر آئے گا اور جذباتی سپورٹ بھی ملے گی تاہم میرا بیٹا مجھے شادی نہیں کرنے دیتا۔ تفصیلات کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد مقدمہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے منٹھار لاشاری کی طرف سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں دائر کیاگیا، اس کیس کی جلد سماعت اور متعلقہ فریق بیٹے سے جواب طلبی ہوگی ۔ بعض اطلاعات کے مطابق درخواست دائر ہونے کے بعد عدالت نےدرخواست گزار کے متعلقہ بیٹے کو نوٹس جاری کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کا منصوبہ ،اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں پر حملے تیز کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں