کراچی (عدالتی رپورٹر ) عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر نیب پر برس پڑے اور کہا ہے کہ نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا، یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے، نگران حکومت ہی کوئی فیصلہ کرلے کہ نیب کے ادارے کا کیا کرنا ہے؟ یہ لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہا ہے۔ نیب کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں جو کیسز ہم پر بنائے ہیں انکو چلائیں، یہ کیس کب تک چلے گا یہ وقت بتائے گا، نہیں پتا کیس کی نوعیت اور ہمارا جرم کیا ہے، یہ کس قسم کا احتساب ہے، کون سا انصاف ہے؟ کئی جج ان عدالتوں سے ریٹائرڈ ہو کر گھر چلے گئے، اگر اس ادارے کو ختم نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی تارکین کی واپسی جاری ،طورخم اور چمن کے بارڈر پر رش