خانیوال (کرائم رپورٹر) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے ، دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ بارہ سال ہے جن کی لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “