zardari

”عمران کو ہٹانے کا مقصد اقتدار نہیں تھا “

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اس لیے ختم نہیں کی کہ اقتدار میں آنا تھا ،دیکھ رہا تھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی تھی ۔
گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آج کے دور میں مارشل لا لگانا آسان نہیں ہے ،ہم عوام کے حقوق اور ملک کی ترقی چاہتے ہیں ،اتحادی حکومت نے ہماری باتیں نہ مان کر ملک کا نقصان کیا ،ہم فلسطین کیلئے کچھ نہیں کر رہے ،پہلا سیاستدان ہوں جس نے فلسطین کی بات کی ،فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے لیکن افسوس ہم وہ کچھ نہیں کر رہے جو کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف تا حیات نا اہل ہے ،اعتزاز احسن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں