اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قانونی ماہر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہے ،آئین میں ترمیم کے بغیر نواز شریف کی نا اہلی ختم نہیں ہو سکتی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف بادشاہ بنے ہوئے ہیں ،سب ان کے سامنے جھکے ہیں ،اس وقت اسمبلی موجود نہیں ہے اس لیے نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کیلئے ترامیم نہیں ہو سکتیں ،ترامیم کے بغیر سپریم کورٹ کی سزا میں رعایت نہیںہو سکتی ،نواز شریف کو رخصت کرنے والے ہائی کمشنر کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ،ایک مجرم کو پروٹوکول دینا قانونی طور پر جرم ہے ،افغان ایشو پر دوبارہ بات چیت کر کے قومی پالیسی بنائی جائے ۔
یہ بھی پڑھیں : ن لیگ اور متحدہ کا انتخابی اتحاد کا اعلان