اسلام آباد(وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا ہی نہیں گیا کہ فواد کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ آج پتہ چلا کہ فواد چوہدری پر کیا ایف آئی آر ہے۔حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتی ہوں ایسا کچھ نہیں ہے، اگر ایسا کچھ ہوتا تو کیا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) فواد کو چھوڑتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کا راستہ ٹھیک نہیں، فردوس عاشق سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر پارٹی کی طرف فردوس عاشق اعوان کا جھکاو ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔فواد چوہدری کو پولیس سیکیورٹی میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تھا۔عدالت میں پیشی کے وقت فواد چوہدری کے چہرے پر کپڑا اور ہاتھوں میں ہتھکڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ