نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

ن لیگ کے قائد نواز شریف نے سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے سینئر رہنماو¿ں نے تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔
لاہور(وقائع نگار)ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور معاشی مسائل کے حل کے لئے قائد ن لیگ نوازشریف نے ملکی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف انتخابی مہم شروع کرنے سے قبل سیاسی قیادت کو ظہرانے پر اکھٹا کریں گے، اور وہ خود چند روز میں اس حوالے سے سیاسی رہنماو¿ں سے رابطے کریں گے۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف قابل اعتماد ساتھیوں سے قومی و سیاسی امور پر مشاورت کر رہے ہیں، پارٹی کے سینیئر رہنماو¿ں نے نوازشریف کو تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ بٹھانے اور تحریک انصاف کے وفد کو بھی مدعو کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف سیاسی قیادت کے ساتھ ملک کو درپیش چیلنجوں پر گفتگو کریں گے، اور ان چیلنجز اور معاشی مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو ذاتی مخالفت یا سیاسی انتقام نہ لینے کے بیانیے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں