وہ ملک جہاں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکم ہوگئیں

وہ ملک جہاں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکم ہوگئیں

 اسلام آ باد (کامرس رپورٹر ) جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرمعمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.3 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.9 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی کوریامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 24.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں : 190ملین پاﺅنڈ اور توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں