ڈیرہ غازی خان(وقائع نگار ) اینٹی کرپشن کی عدالت نےمسلم لیگ ن کے رہنمااویس لغاری کوزمینوں میں گھپلے کے کیس میں بری کردیا، ان پر بطور چیئرمین فارسٹ کمپنی جنوبی پنجاب جنگلات کی زمین میں گھپلے کا الزام تھا۔ اینٹی کرپشن عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر لیگی رہنما کو مقدمے سے بری کردیا۔ اویس لغاری کے وکیل یعقوب ڈیوا کے مطابق سابق وزیر پر مئی 2019 میں اینٹی کرپشن میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا، ان پر محکمہ اینٹی کرپشن الزام ثابت نہ کرسکا ، اویس لغاری 4 سال سے ضمانت پر تھے اور ان پر بے سروپا کیس سیاسی انتقام پرقائم کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا