اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو گرفتار کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسد قیصر کو ان کی رہائشگاہ سے محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے ،اسد قیصر پرگجوخان میڈیکل کالج صوابی کے لیے سامان کی خریداری میں خردبرد کرنے کا الزام ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی ٹیم نے اسد قیصر کو تھانہ بنی گالا منتقل کردیا ہے۔