سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتارکرلیاگیا

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والاملزم گرفتارکرلیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر ) سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کوشادمان ٹائون پولیس نے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شہروز کا خاتون سے چند روز پہلے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جہاں ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر ٹولینٹن مارکیٹ شادمان بلایا، ملزم نے مارکیٹ میں واقع کمرے میں خاتون سے نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں