کراچی(کرائم رپورٹر) کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل جرائم پیشہ گروہوں سے خریدنے والا ملزم گلشن پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا، یہ موبائل فونز افغانستان سمگل کرنے میں ملوث ایک گروہ کا سرگرم رکن تھا۔ ایس پی گلشن نے بتایا کہ گرفتار ملزم چھینے گئے موبائل فون کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرکے فروخت کردیتا تھا اور جن کے آئی ایم ای آئی تبدیل نہیں ہوسکتے تھے ان کو افغانستان اسمگل کردیتا تھا، گرفتار ملزم وسیم برفت کے مطابق وہ اب تک موبائل اسنیچرز سے خریدے ہوئے 100 موبائل فون افغانستان بھجواچکا ہے۔ ایس ایس نے مزید بتایا کہ ملزم کے ایک ساتھی کو ایک ہفتہ قبل نیو کراچی کی ایک موبائل مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جو موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرتا تھا۔