لاہور( سٹاف رپورٹر)جیل میں بندچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں،خواتین تھانے میں شامل تفتیش ہونے جاتی ہیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، افسوس ہے کہ یہ ظلم اور جبر ہمارے اپنے لوگ کر رہے ہیں، کوئی دشمن کرتا تو دکھ نہیں ہونا تھا، عمران تو کہتے ہیں آزادی کے لیے تکلیفیں تو سہنی پڑتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں غنڈا راج ،کالج کے سامنے طالبعلم پر تشدداور اغوا