لاہور (کرائم سیل) ستوکتلہ کے علاقہ میں دن دیہاڑے مسلح افراد کا طالب علم پر تشدد،زبردستی اغوا کر کے ساتھ لے گئے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق روٹس کالج کے باہر سے ارحم نامی طالب علم کو مسلح افراد نے زبردستی اغواکر لیا ،دوست کے ساتھ کھڑے ارحم کو پہلے ایک ملزم نے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری ،اس کے بعدگاڑی میں سوار چار اور افراد نے طالب علم کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے ،اغوا کاروں کی تلاش کیلئے شہر بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ،مغوی طالب علم نجی کالج میں اے لیول کا سٹوڈنٹس ہے۔