موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت، نوسرباز اہلخانہ کواطلاع دینے کے بہانے موٹرسائیکل ہتھیاکر رفوچکر ہوگیا

موٹرسائیکل سوار کی ہلاکت، نوسرباز اہلخانہ کواطلاع دینے کے بہانے موٹرسائیکل ہتھیاکر رفوچکر ہوگیا

بورے والا(کرائم رپورٹر)موٹرسائیکل پر اپنی منزل کی طرف رواں دواں شہری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا لیکن نامعلوم نوسرباز مرحوم کے ورثاء کو اطلاع دینے کا کہہ کر متوفی کی موٹر سائیکل لے اڑا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق نواحی آبادی معصوم شاہ کالونی کارہائشی اللہ دتہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ ایم بلاک میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے سڑک پر گرکر جاں بحق ہو گیا ، اردگردموجود لوگ اکھٹے ہو گئے اور اس کے گھر کا معلوم کرنے لگے، اسی دوران وہاں موجود ایک نوسرباز نے موقع سے فائدہ اٹھا اور کہاکہ میں اس کے گھر والوں کو جانتا ہوں اور وہ موٹر سائیکل لے کے رفوچکر ہوگیا ۔کافی دیر انتظار کے بعد موٹرسائیکل سوار تو واپس نہ آیا البتہ بالآخر موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع کردی تو انہوں نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور میں غنڈا راج ،کالج کے سامنے طالبعلم پر تشدداور اغوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں