کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان سیٹٹ آئل (پی ایس او) کے درمیان معاملات تو طے پا گئے مگر شیڈول بحال نہیں ہو پایا ہے۔
سب سے مستند اور معتبر خبریں پڑھنے،دلچسپ ویڈیوز دیکھنے اور سیاسی حالات سے باخبر رہنے کے لئے پاکستان ٹائم کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پی آئی اے کی آج بھی ملک گیر 50 سے زائد فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ پی آئی اے نے مخصوص بین الاقوامی روٹ کے بعد ڈومیسٹک روٹ پربھی پروازیں شروع کر دی ہے۔ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا اور اتوار کو بھی 53 پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کو کراچی سے اسلام آباد کی 6 پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504، سکھر پی کے 536، 537 جبکہ لاہور پی کے 306، 307،دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214،مسقط پی کے 126 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے دبئی کی 4 پروازیں پی کے 233، 211، 212، 234،کوئٹہ پی کے 325، 326،شارجہ پی کے 181،سکھر پی کے 631، 632، جدہ پی کے 842،مسقط پی کے 292، ابوظہبی پی کے 262 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔لاہور سے ابوظہبی پی کے 263،مسقط پی کے 229،کوئٹہ پی کے 322، 323، مدینہ پی کے 747،باکو پی کے 160 اور دبئی پی کے 204 منسوخ کی جا چکی ہیں۔ملتان سے مسقط پی کے 171،ریاض پی کے 765، 766،شارجہ پی کے 293، 294 جبکہ مدینہ سے ملتان پی کے 716 منسوخ کی گئی ہیں۔سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179،مسقط پی کے 281، 282، کویت سٹی پی کے 239 اور ابوظہبی پی کے 178 منسوخ ہیں۔پشاور سے دبئی پی کے 283، ابوظہبی پی کے 217، مسقط پی کے 259، 260 اور دوحہ پی کے 286 بھی منسوخ ہیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی پی کے 223 اور 224بھی منسوخ ہیں۔واضح رہے کہ پی آئی اے کی اتوار کو ملکی و غیر ملکی 53 پروازوں کی منسوخی کے بعد 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اسلام آباد تا گلگت کیلئے پروازیں بحال کر دیں،قومی ائیر لائن کے ڈومیسٹک روٹ بند ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے تھے۔وزیر سیاحت کے نوٹس کے بعد پی آئی اے نے گلگت کی پرواز شروع کر دی،پی آئی اے نے گلگت کے لیے اے ٹی آر طیاروں کو فنکشنل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صارفین کیلئے نئی پریشانی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری ملنے کا امکان