صارفین کیلئے نئی پریشانی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری ملنے کا امکان

صارفین کیلئے نئی پریشانی، گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری ملنے کا امکان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی کابینہ کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں صبح ہونیوالے اجلاس میں پیش رفت کا امکان ہے جس کے بعد گیس ٹیرف میں تقریبا 200 فیصد تک اضافے کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدارت میں ہونیوالے کابینہ اجلاس میں  گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا اورساتھ ہی آئی ایم ایف حکام کیساتھ نومبرمیں مذاکرات کیایجنڈے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں