آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اسلام آبد(محکمہ موسمیات )ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔
”پاکستان ٹائم “کےمطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ اس دوران جنوب مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کیساتھ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔اسی طرح ہفتہ کے روز ملک کے مختلف مقامات پربھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں رات اورصبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں