کراچی (کامرس رپورٹر ) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282 روپے کا ہے۔ کاروباری دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں270 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 51 ہزار448 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی اجازت دیدی