مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں:پیر عظمت نواز

مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں:پیر عظمت نواز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)الحاج پیر عظمت نوازآف پتریاٹہ شریف نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین اور مسلمان امن پسند ہیں ،مسلمان دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہیں ،غزہ و فلسطینی نہتے ومظلوم عوام اسرائیلی مظالم وبربریت کا شکار ہیں ،امت مسلمہ اور اقوام عالم کو صیہونی اسرائیلی افواج کے ہاتھوں قتل و غارت گری کیخلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔ چک بیلی خان روڈ پر ایک کیفے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ دنیا میں قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیا آج اس کے رکن ممالک کی تعدا د193ہو چکی ،آج بھی کشمیر وفلسطین کی عوام یہود و ہنود کے ظلم وبربریت کا شکار ہیں،غزہ وفلسطینی خواتین،بچوں اور بڑوں پر صیہونی اسرائیلی فوج کے حملوں میں سینکڑوں کی شہادتیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوچکے، ہسپتال تک محفوظ نہیں ۔ اس موقع پرقانون نافذ کرنے والے اداروں پاک فوج ، عدلیہ ، پولیس اور ملکی سلامتی ، استحکام اور ترقی و خوشحالی ، کے لئے بھی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : 10رہنماﺅں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں