سعید غنی اور حلیم عادل شیخ کے درمیان صلح ہونے کی وجہ سے چار مقدمات ختم ہوگئے

سعید غنی اور حلیم عادل شیخ کے درمیان صلح ہونے کی وجہ سے چار مقدمات ختم ہوگئے

کراچی (عدالتی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے پی پی رہنما سعید غنی اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ میں صلح کے باعث چار مقدمات کا فیصلہ کر دیا اور صلح نامہ جمع ہونے پر چاروں مقدمات خارج کر دیئے گئے۔ سعید غنی نے دورانِ سماعت عدالت میں کہا کہ حلیم عادل شیخ نے مجھ پر لگائے تمام الزامات واپس لے لیے ہیں، الزامات واپس لینے پر میں نے چاروں مقدمات واپس لے لئے ہیں، حلیم عادل شیخ نے مجھ سے معذرت نہیں کی۔ دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمات 3 سال سے زیرِ سماعت تھے، جج صاحب کے سمجھانے پر میں نے اپنے تمام الزامات واپس لے لئے ہیں، میں کوئی سیاسی بات نہیں کر سکتا، مجھ پر پابندی ہے، سیاسی گفتگو کے باعث جیل حکام مجھے عدالتوں میں پیش نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:جب بھی موقع ملا پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا،وہ کون ہیں جو نواز شریف کو ہر چند سال بعد قوم سے جدا کر دیتے ہیں،نواز شریف کا مینار پاکستان پر تاریخی خطاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں