کراچی (وقائع نگار )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ابراہیم حیدری ٹائون کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئےاور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی طرف سے آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔ یادرہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت براہ راست میئربننے پر امیدوار کو 6 ماہ میں یونین کونسل کا الیکشن لڑنا ضروری ہوتا ہے ، مرتضی وہاب بھی براہ راست میئر منتخب ہوتے تھے اور اب وہ ابراہیم حیدری ٹائون کی یونین کونسل سے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔