یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کیلئے کریک ڈائون، سندھ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی کیلئے کریک ڈائون، سندھ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

کراچی(کرائم رپورٹر) سندھ کے نگرا ن وزیر داخلہ حارث نواز نے کہا ہے کہ اکتیس اکتوبر تک مہلت ہے، یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گااور اس سلسلے میں آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں حارث نواز کاکہناتھاکہ منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے سندھ بلوچستان سرحد کو سیل کیا گیا ہے، غیر قانونی مقیم افراد کو دی گئی وارننگ ختم ہونے میں 10 روز باقی ہیں، جس کے بعد یکم نومبر سے غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرنا شروع کر دیں گے، ڈی پورٹ کرنے سے متعلق پولیس، انتظامیہ اور نادرا افسران پرمشتمل ٹیم بنائی ہے۔ انہوں نےبتایا کہ دسمبر 2022 تک 530 تارکین وطن واپس گئے تھے۔ اس وقت 1218 تارکین وطن جیلوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ ,تحریک انصاف کیلئے ”بلے “کا نشان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں