فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان پاکستان نے روانہ کردیا

فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان پاکستان نے روانہ کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان لے کرپاکستان سے چارٹرڈ طیارہ روانہ ہو گیا۔ دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایاکہ چارٹرڈ طیارہ امدادی سامان لے کراسلام آباد سےمصر کے لیے روانہ ہوا جہاں سے انہیں غزہ پہنچایا جائے گا، طیارے میں ضروری طبی سامان، خیمے اور کمبل شامل ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کاکہناتھاکہ فلسطین میں پاکستانی فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں غزہ پر ٹھوس مؤقف اختیار کیا جبکہ سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے، سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں : سونم کپور نے فلسطینی معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں