وہ بھارتی شہری جنہیں پاکستان آمد پر ’ویزاآن ارائیول‘ دینے کا فیصلہ کرلیا

وہ بھارتی شہری جنہیں پاکستان آمد پر ’ویزاآن ارائیول‘ دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کیلئے ’ویزاآن ارائیول‘دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یہاں سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت سے بات کی ہے، جلد خوشخبری دیں گے، ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر بنا کر دیں گے، سکھ یاتریوں کے لئے پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں، محکمہ سیاحت اس پیکیج کو حتمی شکل دے رہا ہے، سکھ یاتری پیکیج کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سونم کپور نے فلسطینی معصوم بچوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں