اپنے بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ پولیس حراست میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

اپنے بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ پولیس حراست میں جان سے ہاتھ دھوبیٹھا

لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ میں یکم اکتوبر کو اپنے بچوں کو نہر میں پھینک کر ہلاک کرنے والا باپ مبینہ مقابلے میں مارا گیاہے، پولیس جائے وقوعہ پر لے کر گئی تھی جہاں مبینہ طورپر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ درندہ صفت باپ نے یکم اکتوبر کو اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا جس میں سے تین بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ ملزم عظیم پولیس حراست میں تھا، ملزم کو چوتھی بچی کی لاش کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھاکہ پانڈوکی نہر کے قریب اس کے دو ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ملزم مارا گیا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں میں بھی اس واقعے کے بعد بے چینی پائی جاتی ہے اور لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ایک باپ جس نے اپنے ہی بچوں کی جان لی ، ا س کے ساتھی کہاں سے آگئے؟ پولیس نے صرف جوابی فائرنگ پر ہی اکتفا کیوں کیا؟ ملزمان کا پیچھا کیوں نہ کیاگیا؟ یہ وہ سوال ہیں جن کی پولیس سے وضاحت آناباقی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اپیل پر سماعت،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں