کن علاقوں میں کبھی بھی زلزلہ آسکتا ہے ؟ چیف میٹرولوجسٹ نے پیش گوئی کر دی

کن علاقوں میں کبھی بھی زلزلہ آسکتا ہے ؟ چیف میٹرولوجسٹ نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(وقائع نگار)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خبردار کیا ہے کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں زلزلے کے ممکنہ خطرات موجود ہیں تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر زلزلے کی حتمی پیشگوئی ممکن نہیں۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مکران کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور زیرسمندر ٹیکٹونک پلیٹس کا جنکشن موجود ہے ، ٹیکٹونک پلیٹس جنکشن سے اطراف کے علاقوں میں زلزلہ اور سونامی کبھی بھی آسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ماضی میں بھی اس علاقے میں8 شدت کازلزلہ آچکا ہے ، ایسا زلزلہ دوبارہ آنے پر کراچی بھی سونامی سے متاثر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی حفاظتی درخواست ضمانت،اسلام آباد ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں