پی ٹی آئی کے اور بھی لوگ آئی پی پی کو جوائن کر رہے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما محمود مولوی

پی ٹی آئی کے اور بھی لوگ آئی پی پی کو جوائن کر رہے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما محمود مولوی

اسلام آباد(وقائع نگار)استحکام پاکستان پارٹی کے سینئررہنما محمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اور بھی لوگ آئی پی پی کو جوائن کر رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ہم نیوزکے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے کہاکہ تحریک انصاف کا سینئر رہنما بھی آئی پی پی میں شامل ہو رہا ہے۔ 21اکتوبر کو ہم سرپرائز دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید اور اعظم سواتی فوج کیخلاف تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کا مائنڈ سیٹ فوج کیخلاف تھا۔ اقتدار میں تھے تو فوج اچھی،جیسے اقتدارسے اتارا گیا فوج کیخلاف ہوگئے۔ملک کی بدقسمتی ہے جو بھی حکومت سے اترتا ہے اسٹیبلشمنٹ کو برا بھلا کہتا ہے ،فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،باہر بیٹھ کر فوج کیخلاف باتیں کرنےوالے سوچیں کہ وہ کر کیا کہہ رہے ہیں؟۔سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نوازشریف وزیراعظم بنتے نظر نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی حفاظتی درخواست ضمانت،اسلام آباد ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں