afridi

شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کرگئیں، وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
انتقال کی خبر خود شاہد آفریدی نے دی اور سوشل میڈیا پر لکھا کہ افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ میری پیاری بہن کا انتقال ہوگیا ہے ، بے شک ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔مرحومہ کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد خیابان غالب ڈی ایچ اے کی زکریہ مسجد میں ادا کی گئی۔
اس سے قبل شاہد آفریدی نے اپنے چاہنے والوں سے بہن کیلئے دعاوں کی درخواست کی تھی اور کہاتھاکہ وہ واپس آرہے ہیں، انکی بہن اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں، میری آپ سے گزارش ہے کہ اس کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالی اس کو جلد شفا دے اور صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : ذکا اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی خطرے میں پڑگئی

۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں