ذکا اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی خطرے میں پڑگئی

ذکا اشرف کی پی سی بی میں تعیناتی خطرے میں پڑگئی

لاہور (عدالتی رپورٹر)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی تقرری کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن، وزارت بین الصوبائی اموراور ذکاء اشرف کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذکاء اشرف سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، اور سپورٹس کی کوالیفکیشن پر پورا نہیں اترتے۔وکیل کے مطابق ذکاء اشرف کو سیاسی بنیادوں پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی لگا دیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ آئین کے تحت یہ تقرری نہیں ہو سکتی۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ذکاءاشرف کی تقرری کالعدم قرار دے۔ جسٹس شکیل احمد نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن،وزارت بین الصوبائی اموراورذکاء اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں