گٹکا ماوا کیخلاف کارروائیوں سے تنگ آکر ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

گٹکا ماوا کیخلاف کارروائیوں سے تنگ آکر ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی (عدالتی رپورٹر ) گٹکا ماوا اور مضر صحت اشیا کی فروخت پرپولیس کارروائیوں کے خلاف ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے عدالت سے رجوع کرلیا اور موقف اپنایا کہ ہول سیلرز اور ریٹیلرز چھالیہ اور تمباکو کو تیار نہیں کرتے ہیں، سندھ پولیس نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ہول سیلرز اور ریٹیلرز نے مقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے قانون بنایا اور قانون کے مطابق پولیس نے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے خلاف بھی مقدمات درج کرنا شروع کردیے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ان سب چیزوں کو ملا کر ماوا اور گٹکا تو بنتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سندھ میں گٹکا اور ماوا فروخت کرنے پر پابندی ہے، چھالیہ اور تمباکو پر نہیں جو پولیس کو پیسے دے دیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے سندھ حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی

یہ بھی پڑھیں : فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو الوداع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں