فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو الوداع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے لاپتہ رہنما فرخ حبیب منظر عام پر آ گئے ،تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان استحکام پارٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ نو مئی کا واقعہ افسوسناک تھا ،واقعہ کے بعد ہم اپنے گھروں سے دور تھے اور قانون کا سامنا نہیں کر رہے تھے ،میں نے خود کو وقت دیا تا کہ فیصلہ کر سکوں ،روحانی اور مخلص دوستوں سے مشورے کیے ،ہم اپنے مقصد سے ہٹ کر پاکستان کو تشدد کی سیاست پر لے آئے تھے ،آئی پی پی کے رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس میں فرخ حبیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”جیل ٹرائل کو ٹھیک قرار دینا غیر قانونی ہے “

اپنا تبصرہ بھیجیں